منیلا: (روزنامہ دنیا) فلپائنی نوجوان نے ٹریفک سے بچنے کا آسان حل ڈھونڈا اور اُڑنے والی کار بنا ڈالی۔ فلپائن میں ایک ماہر انجینئر نے اُڑنے والی پہلی ڈرون کار تیار کی جو جہاز کی طرح آسمان پر اُڑان بھر سکے گی
فلپائنی نوجوان نے ٹریفک سے بچنے کا آسان حل ڈھونڈا اور اُڑنے والی کار بنا ڈالی۔ فلپائن میں ایک ماہر انجینئر نے اُڑنے والی پہلی ڈرون کار تیار کی جو جہاز کی طرح آسمان پر اُڑان بھر سکے گی۔
فلپائنی انجینئر نے اپنی تیار کردہ فلائنگ کار کی کامیاب اُڑان بھری اور اپنی چھ سال کی محنت رنگ لانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ یہ فلائنگ کار مزید جدت کے بعد باقاعدہ فروخت کیلئے پیش کی جائیگی۔انجینئر کا کہنا ہے کہ وہ اس کے فنکشنز کو مزید بہتر بنائے گا جبکہ حفاظت کے تمام پہلوئوں کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے ۔