100 ڈاکٹروں نے کیا آدھا چہرہ مکمل کرنے کا پیچیدہ آپریشن

Last Updated On 15 September,2018 10:23 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) شکار کے دوران پیش آنیوالے ایک حادثے میں اپنا آدھا چہرہ گنوا دینے والے شخص کا کامیاب فیس ٹرانسپلاٹ کر دیا گیا۔

کینیڈا کے شہر گیٹینو سے تعلق رکھنے والے مورِس ڈیجارڈن کو جبڑوں، دانت، ہونٹ، ناک اور چہرے کے پٹھوں کی ضرورت تھی جو 30 گھنٹے کے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد ان کے چہرے میں نصب کر دئیے گئے۔

یہ آپریشن 100 افراد پر مشتمل میڈیکل سٹاف کی ٹیم نے گزشتہ مئی میں کیا تھا اور متاثر شخص اب اپنے نئے چہرے کیساتھ کھا سکتے ہیں، بول سکتے ہیں، سانس لے سکتے ہیں اور یہاں تک کہ سونگھ بھی سکتے ہیں۔