نیویارک: (روزنامہ دنیا) جو لوگ شدید طوفان والی جگہوں پر رہتے ہیں یا پھر وہ لوگ جو موسم کی شدت کے باوجود کیمپنگ ٹرپ کا ارادہ رکھتے ہیں اس سلیپنگ بیگ کی ایجاد کی خبر ان کیلئے خوش آئند ہے۔
ایک مسوری بیس موجد نے شدید جھکڑ اور طوفان میں محفوظ رہنے کیلئے نسبتاً سستا سلیپنگ بیگ تیار کیا ہے، یہ فل سائز بیگ اسی میٹریل سے بنایا گیا ہے جسے بلٹ پروف جیکٹوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ طوفان سے بچنے کیلئے یہ شیلڈ انتہائی سستی ہے اور اسے کسی بھی جگہ سنبھال کر رکھا جاسکتا ہے ، اسے تہہ کرنے کے بعد اس کا وزن صرف 12 پونڈ ہوتا ہے جبکہ اسے کھول کر ایک بیڈ کے برابر کیا جاسکتا ہے۔
اس میں دو بالغ افراد کے علاوہ ایک بچہ بھی سوسکتا ہے، عام سلیپنگ بیگ آپکو چوٹ سے نہیں بچا سکتا لیکن اس بیگ میں اگر 200 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چھید کیا جائے تو بھی پنکچر نہیں ہوتا اور اس طرح یہ دوران طوفان لگنے والی چوٹوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔