لاہور(نیٹ نیوز) فرانس میں 67 سالہ شخص کا انوکھا گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ۔رپٹائل مین کے نام سے مشہور 67 سالہ شخص کے گھر میں آپ کو کافی ٹیبل کے نیچے کوبرا ملے گا۔
اس کے گارڈن میں 50 کلو وزنی کچھوا بھی ملے گا اسی طرح مگر مچھوں کی جوڑی بھی یہاں وہاں ٹہلتی نظر آئے گی۔
رپورٹ کے مطابق 400 سے زائد رینگنے والے جانور رپٹائل مین کے گھر میں ایک چھت تلے موجود ہیں۔