فرانس (دنیا نیوز ) فرانس کے جزیرے میں آتش فشاں سے لاوا نکلنے کا عمل سال میں چوتھی بار شروع ہو گیا ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد اس منظر کو دیکھنے کے لیے پہاڑ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
آتش فشاں سے لاوا نکلنے کا عمل صبح کے وقت شروع ہوا، بہت سے ٹریکرز اس عمل کا نظارہ کرنے کے لیے 6 کلومیٹر کا سفر طے کر کے آتش فشاں کے قریب پہنچے۔
فرانس کا یہ آتش فشاں دنیا کے معروف ترین آتش فشائوں میں سے ایک ہے جو 2 سو میٹر بلند ہے۔