شرارتی ریکون بلند عمارت سے زمین پر گرنے کے باوجود بچ نکلا

Last Updated On 25 September,2018 05:52 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو کرتب پیش کرتے اور ٹرمپولین پر اُچھلتے ہوئے دیکھا ہی ہو گا لیکن جناب انسان ہی نہیں جانور بھی کرتب دکھانے کے شوقین ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنیوالے اس ریکون کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف نو منزلہ عمارت کی دیوار پر چڑھ گیا بلکہ عمارت سے زمین پر ایسی چھلانگ لگائی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔یہ مناظر امریکی ریاست نیوجرسی میں دیکھے گئے جب ایک شرارتی ریکون عمارت کی دیوار پر چڑھا اور پھر چہل قدمی کا شوق پورا کرنے کے بعد سیدھا نیچے زمین پر چھلانگ لگائی اور بھاگ نکلا۔