اپنے بچوں کو شکار کرنا سکھاتی وہیل

Last Updated On 24 September,2018 11:57 am

لاہور(نیٹ نیوز) وہیل کی ایک قسم ''اورکا'' سمندر میں اپنے بچے کو کچھوے کا شکار کرنا سکھا رہی ہے جس کی تصاویر نے جنگلی حیات سے دلچسپی رکھنے والوں کو اپنی جانب راغب کرلیا۔


ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ   اورکا    اپنے شکار یعنی کچھوے کے پیچھے جا رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ وہیل اپنے ننھے بچوں کو کچھوؤں کا شکار کرنا سکھا رہی ہے۔ یہ تصویر فرانس سے تعلق رکھنے والے میرین سائنس کے 2 طلبا نے بنائی ہے ۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہیل تقریباً آدھے گھنٹے تک کچھوے کو گول گول گھماتی رہی اور بعد ازاں اسے ہڑپ کرلیا اس طرح سے وہ اپنے بچوں کو زندگی بچانے کی تکنیک بھی سکھا رہی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو مختلف عادات سکھانے کی تربیت چند ہی جانور دیتے ہیں اور وہیل ان میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ   اورکا   بہت کم کچھوؤں کا شکار کرتی ہے تاہم اس کے جبڑے کچھوؤں کی پشت کا مضبوط خول توڑنے کی طاقت رکھتے ہیں۔