حیرت انگیز تصاویر جو صرف بلندی سے دکھائی دیتی ہیں

Last Updated On 23 September,2018 03:59 pm

پیرس(نیٹ نیوز) فرانس کے ایک دردمند فنکار نے عوامی شعور کیلئے ایسے فن پارے بنائے ہیں جو صرف ایک خاص بلندی سے ہی دیکھے اور سمجھے جاسکتے ہیں۔

 

ان کی تصاویر کا موضوع یورپ میں آنیوالے تارکین وطن ہیں جن کیلئے وہ عوامی شعور بیدار کرنا چاہتے ہیں،وہ ماحول دوست اور از خود مٹ جانیوالے روغن سے زمین کے کینوس پر شاہکار تخلیق کرتے ہیں۔

وہ اپنی تصاویر کے ذریعے فرانسیسی تنظیم ایس او ایس کی بھی مدد کر رہے ہیں جو تارکین وطن کی جان بچانے کیلئے سرگرم ہے ۔اقوام متحدہ کی تارکین وطن کی ایجنسی نے کہا کہ اس سال تنازعات والے ممالک سے یورپ آنیوالے 1600 افراد یا تو مرچکے ہیں یا لاپتہ ہوچکے ہیں۔