لندن(نیٹ نیوز) یورپ اور خصوصاً برطانیہ میں خواتین کے ایسے جوتے اور سینڈل دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں جنہیں دیکھ کر برتن صاف کرنیوالے فوم کا گمان ہوتا ہے لیکن ان کی قیمت پاکستانی سوا لاکھ روپے کے برابر ہے۔
پہلے لوگوں نے اسے جھوٹ سمجھا لیکن مشہور فیشن ڈیزائنر کرسٹوفر کین کی جانب سے ان کی فروخت شروع ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان پر عمدہ چمڑا لگایا گیا ہے جبکہ سجاوٹ کے لئے پیلے اور نیلے فوم کی پٹیاں استعمال کی گئی ہیں۔
فوم کو تلے ، پشت، پچھلی پٹی اور دیگر جگہوں پر لگایا گیا ہے اور بعض ڈیزائن میں آگے کی جانب ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے اتنے مہنگے جوتوں کے ڈیزائن اور قیمت پر شدید تنقید بھی کی ہے۔
بعض افراد نے کہا ہے کہ اب ڈیزائنرز کے پاس فیشن میں جدت ختم ہوچکی ہے جبکہ کچھ نے کہا جوتے پہنیں اور گھر بھی صاف کرتے جائیں۔