لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انھیں وضاحت دینے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ان کو طلب کر کے تحریری جواب طلب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہائی کمشنر پاکستان ہائی کمشنر کی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کے حوالے سے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا سے پتہ چلا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملہ کو وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں لایا گیا تو انہوں نے ہائی کمشنر کو اسلام آباد طلب کر کے وضاحت لینے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔