لندن: (دنیا نیوز) میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ٹریسا مے کا بریگزٹ کا فیصلہ ملک و قوم کے لئے درست ثابت نہیں ہوا۔
ایک ٹیلی وژن انٹرویو میں مئیر آف لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سے نکلنے کی کوئی شرائط طے نہیں کی جا سکیں، برطانوی عوام اور یورپی یونین کو اندھیرے میں رکھ کر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
صادق خان نے کہا کہ اگر بروقت اقدام نہ اٹھایا گیا تو بیروزگاری کی شرح خطرناک حد تک بڑھ جائے گی، بریگزٹ کے معاملے پر دوبارہ ریفرنڈم ہونا چاہیے۔
میئر لندن کا کہنا تھا کہ یہ قومی مسئلہ ہے اور میں بطور مئیر چپ نہیں رہ سکتا، میں نے پہلے بھی اس ہر بات کی تھی لیکن ریفرنڈم کے فیصلے پر حکومت کا ہر ممکن ساتھ دیا۔