برطانیہ میں گھاس کاٹنے والی مشینوں کی ریس کا مقابلہ

Last Updated On 06 August,2018 01:20 pm

لندن (دنیا نیوز ) نہ فارمولا ون کاریں، نہ تیز رفتار موٹرسائیکلیں، برطانیہ میں گھاس کاٹنے والی مشینوں کی ریس کا انعقاد کیا گیا، اس منفرد انداز کی ریس میں دنیا بھر سے تینتالیس ٹیموں نے حصہ لیا۔

لکسمبرگ کی ٹیم نے میدان مار لیا۔ برطانیہ کے علاقے مغربی سسیکس کے قصبے فائیو اوکس میں گھاس کاٹنے والی مشینوں کی سالانہ ریس ہوئی، انیس سو تہتر سے جاری اس دلچسپ دوڑ کی مقبولیت دنیا بھر میں پھیل گئی ہے۔

اس برس امریکا اور یورپ کے مختلف ملکوں سے 43 ٹیموں نے مقابلے میں حصہ لیا، مقابلہ بارہ گھنٹے جاری رہتا ہے جس کے دوران ٹریک کے چار سو تیس چکر لگائے جاتے ہیں۔

برطانیہ کے علاقے یارکشائر کی ٹیم   ناردرنرز کک گراس   تمام وقت سب سے آگے رہی، لیکن اختتام سے بیس منٹ پہلے مشین خراب ہو گئی اور لکسمبرگ کی ٹیم مقابلہ جیت گئی۔
 

Advertisement