شام پر حملوں کیخلاف برطانیہ میں بھی شدید احتجاج

Last Updated On 15 April,2018 03:26 pm

شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر شام پر حملوں کے خلاف شدید تنقید کی ، نعرے بازی بھی ہوئی

لندن (دنیا نیوز ) برطانیہ کی جانب سے امریکا کی سربراہی میں شام پر حملوں کے خلاف اراکین اسمبلی نے احتجاج کیا، برطانیہ عراق جنگ میں شمولیت کی غلطی دہرا رہا ہے، برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ کے باہر درجنوں لوگوں نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے شام پر حملے پر سخت تنقید کی، ادھر سکاٹ لینڈ کی رہنما نکول سٹرجن نے ایک بیان میں امریکا سے ڈکشین لینے پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا برطانوی پالیسی پارلیمنٹ کو بنانے کا اختیار ہے نہ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو۔ حزب اختلاف کے رہنما جریمی کوربن نے اپنے بیان میں کہا حکومت کو واشنگٹن سے ہدایات نہیں لینی چاہئیں۔
 

Advertisement