لندن کے رائل اوپرا ہاؤس میں مشکوک پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع

Published On 27 Feb 2018 05:11 PM 

لندن: (دنیا نیوز) لندن کے رائل اوپرا ہاؤس میں مشکوک پیکٹ کی موجودگی پر اسے خالی کرا لیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے ملحقہ گلیوں کو بھی بند کر دیا۔

 

برطانوی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد لندن کے اوپرا ہاؤس میں افراتفری پھیل گئی تاہم لوگوں کو محفوظ راستے سے باہر نکالا گیا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق صورتحال پر جلد ہی قابو پا لیا گیا ہے۔

ادھر رائل اوپرا ہاؤس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صورتحال واضح ہونے کے بعد آرٹس اور سٹاف واپس اوپرا ہاؤس کے اندر آ چکے ہیں اور گلیوں کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔