1981 کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سترہ سالہ نوجوان نے ملکہ ایلزبتھ دوم پر ڈونیڈن میں گولی چلا دی تھی
ڈونیڈن (دنیا نیوز ) انیس سو اکاسی میں سترہ سالہ نوجوان نے ملکۂ ایلزبتھ دوم کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، نیوزی لینڈ نے خفیہ دستاویزات جاری کر دیں، نیوزی لینڈ کی سکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے تصدیق کی ہے کہ کرسٹوفر لیوس نے نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں ملکہ پر گولی چلائی تھی۔
واقعہ ڈونیڈن میں چودہ اکتوبر انیس سو اکاسی کو شاہی پریڈ کے دوران پیش آیا،،،پولیس نے لیوس کو تھوڑی ہی دیر بعد گرفتار کر لیا تھا۔ ایک سابق پولیس اہلکار نے کہا کہ پردہ پوشی اس ڈر سے کی گئی کہ آئندہ برطانیہ سے شاہی مہمان نیوزی لینڈ آنا چھوڑ دیں گے۔