برطانیہ میں انوکھی پرام ریس

Last Updated On 08 July,2018 03:41 pm

لاہور(نیٹ نیوز) برطانیہ کے قصبے آکسٹڈمیں منفردسالانہ پرام ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی منچلوں نے شرکت کی۔ منفرد مقابلے میں حصہ لینے والے افراد نت نئے ڈیزائنز اور سائز کی حامل پرامزکو دوڑاتے نظر آئے۔

پرامز میں بیٹھے منچلوں نے بھی ننھے بچوں کی طرح مختلف کاسٹیومز پہن کر اس پریڈ کا لطف اٹھایا جبکہ اس دوران کئی ننھے بچوں نے بھی دلچسپ کاسٹیومز پہن کر ایونٹ میں حصہ لیا۔

اس منفرد ریس کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں سیاح بھی وہاں موجود تھے جنہوں نے ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔
 

Advertisement