لندن: (دنیا نیوز) سید ابن عباس کے بعد صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں پاکستان کا نیا ہائی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع سید کے مطابق سید ابن عباس کی برطانیہ میں بطور ہائی کمشنر مدت ملازمت گزشتہ برس اکتوبر میں ختم ہو گئی تھی لیکن عہدے کی معیاد پورا ہونے کے باوجود وہ عہدے پر برقرار رہے۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ احمد خان کو برطانیہ میں نیا ہائی کمشنر مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ صاحبزادہ احمد خان ایک ماہ کے اندر برطانیہ پہنچ کر عہدہ سنبھال لیں گے۔
صاحبزادہ احمد خان اس وقت دفترِ خارجہ اسلام آباد میں چیف پروٹوکول آفیسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سید ابن عباس دسمبر 2018ء کو دفترِ خارجہ کی ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے۔