لندن (دنیا نیوز ) برطانیہ میں دلچسپ ریس، پیڈل سے چلنے والی آبدوزوں کی ریس میں دنیا کے مختلف ملکوں سے ٹیموں نے حصہ لیا، نہ ایٹمی قوت، نہ ڈیزل، برطانیہ کے شہر'' گوسپورٹ '' میں ایک دلچسپ ریس ہوئی جس میں انسانی قوت سے چلنے والی آبدوزوں نے حصہ لیا۔
غوطہ خوروں کی ایک ٹیم اس ریس میں حصہ لیتی ہے، ایک شخص آبدوز میں بیٹھ کر اسے چلاتا ہے، اسے پانی میں چلنے والی سائیکل بھی کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ آبدوزیں ائر ٹائٹ نہیں۔
یہ آبدوزیں تیرہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں، برطانیہ، ہالینڈ اور کینیڈا سمیت کئی ملکوں کی ٹیمیں ریس میں حصہ لے رہی ہیں۔