لندن (نیٹ نیوز ) برطانیہ میں پولیس نے ممکنہ نفرت انگیزی کے نئے واقعے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ واقعہ بدھ کی شب لندن کے شمال مغرب میں پیش آیا جب کرکل ووڈ کے علاقے میں ایک گاڑی نے اسلامک سینٹر اور مسجد کے نزدیک پیدل چلنے والے افراد کو ٹکر مار دی۔ اس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد کو ہسپتال میں علاج کی ضرورت پڑی تاہم زخمیوں کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ لندن پولیس کے مطابق علاقے میں ایک گاڑی میں سوار 4 افراد اور اسلامک سینٹر کا دورہ کرنے والے لوگوں کے ایک بڑے گروپ کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی تھی۔
ذمّے داران کے مطابق اس دوران مسلمانوں کے خلاف بعض جملے کسے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد مذکورہ گاڑی تیزی سے چل پڑی اور 3 افراد سے ٹکرا گئی تاہم گاڑی رکی نہیں۔