بیجنگ: (دنیا نیوز) دنیا کا منفرد فیشن شو چین میں منعقد ہوا جہاں رنگا رنگ ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے دیوار چین پر کیٹ واک کی اور فیشن شو کو یادگار بنا دیا۔
مشہور زمانہ دیوار چین پربنا فیشن شو کا ریمپ، خوبرو ماڈلز نے 21 ہزار 196 کلومیٹر طویل دیوار ِچین پر چند میٹر واک کی۔ شو میں فیشن کا ہررنگ نظر آیا، فرانسیسی فیشن کمپنی کے تیار کردہ ملبوسات ماڈلز پر خوب جچے۔ شہریوں کی بڑی تعداد اس شو کو دیکھنے پہنچی۔ فرانسیسی فیشن کمپنی اس سے پہلے غاروں، طیارہ بردار جہازوں اور دریائے زرد پر فیشن شو منعقد کرچکی ہے۔