مچھلی کی نئی اقسام دریافت

Last Updated On 21 September,2018 01:06 pm

لاہور(نیٹ نیوز) آسٹریلوی سائنسدانوں نے بحرالکاہل کے سب سے گہرے ترین مقام پر مچھلی کی نئی اقسام دریافت کرلیں۔ نیو کاسل یونیورسٹی کے محققین نے گزشتہ روز سطح زمین سے 7500 میٹر نیچے سنیل فش کی تین نئی اقسام دریافت کی ہیں۔

مچھلی پیرو اور چلی کے ساحلی علاقے میں موجود ایٹا کاما ٹرینچ پر دریافت ہوئی۔ محققین نے تینوں نئی اقسام کی مچھلیوں کو ہائی ٹیک جال سے پکڑا جس میں چارہ، مانیٹر اور انڈر واٹر کیمرا نصب تھا۔

ایٹا کاما ٹرینچ کی تہہ میں پہنچنے کیلئے محققین کو چار گھنٹے کا وقت لگا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ تین میں سے ایک مچھلی کو پکڑ سکے جو اچھی حالت میں تھی اور اس کا مطالعہ ابھی جاری ہے۔