جنیوا: (دنیا نیوز) فرانسیسی آرٹسٹ نے انوکھا انداز اپناتے ہوئے جنیوا میں جھیل کنارے چھوٹی بچی کی خوبصورت پینٹنگ بنا کر تارکین وطن کو خراج تحسین پیش کیا ہے، بچی کو جھیل میں کشتی بہاتے دکھایا گیا ہے۔
فرانسیسی آرٹسٹ سیپے نے سمندر میں تارکین وطن کو ریسکیو کرنے والی این جی او کو سپورٹ کرنے کیلئے جنیوا میں جھیل کنارے گھاس پر بچی کی پینٹنگ بنائی ہے جو جھیل میں کشتی بہا رہی ہے۔ پینٹنگ بنانے کا دوسرا مقصد تارکین وطن کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کرنا ہے، بچی کی یہ پینٹنگ پانچ ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔