روبوٹس انسانوں کا نعم البدل بننے کو تیار

Last Updated On 18 September,2018 04:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ماہرین کا کہنا ہےکہ روبوٹس 2025 تک انسانوں کا 52 فیصد کام اپنے ذمہ لے لیں گے۔

روبوٹس انسانوں کی جگہ لینے کو تیار ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ورلڈ اکنامک فورم کے ایک حالیہ مطالعہ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2025 تک روبوٹس انسانوں کا 52 فیصد کام خود انجام دینے لگیں گے۔

رپورٹ کے مطابق روبوٹس، موجودہ ورک فورس کے مقابلے میں دو گنا زیادہ کام نمٹائیں گے۔ روبوٹک مشینیں، اکاؤنٹنگ، کلائنٹ مینجمنٹ، انڈسٹریل، پوسٹل اور سیکریٹریل سیکٹرز میں انسانوں کی جگہ لیں گی جبکہ سیلز، مارکیٹنگ اور کسٹمر سروس، ای کامرس اور سوشل میڈیا جیسے پیشوں میں انسانوں کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو گا۔