لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو گاڑی چلانے والوں کیلئے ذرا سا فاصلہ بھی اس کے بغیر طے کرنا دشوار ہوتا ہے لیکن پیرس اور برسلزمیں تو تمام کار سواروں نے اپنی گاڑیاں ہی چھوڑ دیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس اور بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز سمیت دیگر یورپی شہروں میں کار فری ڈے منایا گیا جسکے تحت عوام نے اپنی ذاتی گاڑیوں کو گھر پر ہی چھوڑتے ہوئے سائیکلوں اورپیدل سڑکوں پر سفر کیا۔ اس ایونٹ کے موقع پر مختلف شہروں کی مخصوص سڑکوں پر موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور بسوں کا داخلہ سختی کے ساتھ ممنوع تھا۔