برطانیہ میں دیوہیکل سبزیوں کی نمائش

Last Updated On 17 September,2018 11:21 am

لاہور(نیٹ نیوز)برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائر کے قصبے ہیروگیٹ میں سالانہ فلاور اینڈگارڈننگ شو کا آغاز ہوگیا ہے ۔3 روز تک جاری رہنے والے اس شو میں ملک بھر سے ماہر کاشت کار اور باغبانی کے شوقین افراد شرکت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر جہاں دیوہیکل پیاز، ہری پیاز، کریلے، بند گوبھی، گاجر، کھیرے اور کدو سمیت کئی سبزیاں اور پھل شرکا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں وہیں رنگ برنگے پھولوں کی شاندار سجاوٹ یہاں آنیوالے مہمانوں کی آنکھوں کے لئے خوش کن نظارہ ثابت ہورہی ہے۔