لاہور(نیٹ نیوز)آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک منفرد آرٹ نمائش کاآغاز ہو گیا ہے جو کسی میوزیم میں نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر منعقد کی گئی ہے۔
کوئنز لینڈ کے شہر گولڈ کوسٹ کا کیورمبن ساحل اوپن ایئر میو زیم میں تبدیل ہو گیا ہے اور لہروں کے کنارے منفر د مجسموں کی نما ئش جا ری ہے ، اس نمائش میں پلاسٹک، چکنی مٹی، ربڑ، سٹین لیس سٹیل،پیتل، بان اور دیگر اشیا سے تیار کئے گئے منفر د مجسموں نے لو گو ں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
نمائش میں میزبان آسٹریلیا سمیت کئی ممالک سے مختلف آرٹسٹوں کے تیار کردہ کم و بیش 50 آرٹسٹک ماڈلز رکھے گئے ہیں۔ آرٹ کی یہ نمائش 23 ستمبر تک جاری رہے گی۔