چاند کی سیر پر جانے والے پہلے سیاح کے نام کا اعلان

Last Updated On 18 September,2018 11:30 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی ایرو سپیس مینوفیکچر کمپنی "اسپیس ایکس" نے چاند کی سیر پر جانے والے اپنے پہلے نجی سیاح کے نام کا اعلان کر دیا۔

بیالیس سالہ جاپانی ارب پتی، فیشن ٹائیکون کوریٹر یوساکو میزاوا 2023 میں چاند کی سیر کو جائیں گے، وہ سپیس ایکس کے راکٹ کے ذریعے چاند تک سفر کرنے والے پہلے نجی مسافر ہوں گے، سپیس ایکس کے مطابق اب تک صرف 24 انسان چاند پر جاسکے ہیں اور 1972 کے اپولو مشن کے بعد سے کسی نے بھی چاند کا سفر نہیں کیا۔