لاہور: (روزنامہ دنیا) ترکی کی ایک خاتون کے پیٹ سے 66 برس بعد دو سوئیاں نکال لی گئیں۔ رضیے ہلدرم نامی خاتون کو پیٹ میں تکلیف ہونے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ترکی کی ایک خاتون کے پیٹ سے 66 برس بعد دو سوئیاں نکال لی گئیں۔ رضیے ہلدرم نامی خاتون کو پیٹ میں تکلیف ہونے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ایکسرے اور ٹیسٹ ہونے کے بعد ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ خاتون کا معدہ اور جلد غیر معمولی طور پر جڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے معدے میں موجود مواد لیک ہو جاتا ہے۔
ان کی یہ حالت تب شروع ہوئی جب انہوں نے دو برس کی عمر میں دو انچ لمبی تین سوئیاں نگل لی تھیں۔ ڈاکٹروں نے ان میں سے ایک سوئی تو نکال لی تھی لیکن باقی دو کسی قسم کی تکلیف کا سبب نہ بنیں تاہم اب ڈاکٹروں نے انہیں بھی نکال لیا ہے۔