لاہور: (روزنامہ دنیا) کرہ ارض کے بارانی جنگلات میں ایک انوکھا درخت ایسا بھی پایا جاتا ہے جس سے رِسنے والے مائع میں نِکل جیسی قیمتی دھات بھی موجود ہوتی ہے۔
کرہ ارض کے بارانی جنگلات میں ایک انوکھا درخت ایسا بھی پایا جاتا ہے جس سے رِسنے والے مائع میں نِکل جیسی قیمتی دھات بھی موجود ہوتی ہے۔ فرانس کے زیرِ تسلط نیو کیلیڈونیا کے بارانی جنگلات میں نایاب ترین درخت پائے جاتے ہیں جن میں سے ایک پائس نیندرا اکیومنیٹا بھی ہے جو سبزمائل نیلگوں مائع خارج کرتا ہے جس میں بعض حوالوں کے مطابق 25 فیصد نکل دھات شامل ہوتی ہے۔
اگرچہ مختلف درختوں سے خارج ہونیوالی رال اور گوند سے کئی کارآمد اشیا برآمد ہوتی ہیں لیکن پائس نیندرا اکیومنیٹا زمین میں موجود نکل کو جذب کرکے اسے اپنے گوند (ریزن) میں شامل کرتا ہے۔ یہ درخت زمین میں بھاری دھاتوں کی زہریلی سطح تک پہنچنے والی مقدار کو جذب کرکے اسے کم کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھات جذب کرنیوالے درخت بہت نایاب ہیں۔ نیوکیلیڈونیا میں پائس نیندرا اکیومنیٹا کے 65، ترکی میں 59 اور کچھ درخت برازیل اور فلپائن وغیرہ میں پائے جاتے ہیں، اس پر تحقیق سے خود انسانی امراض اور دیگر شعبوں میں بہت مدد ملے گی۔