مصنوعی ٹانگ کیساتھ مقابلہ حسن میں شرکت کرنے پر اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور مقابلے کے تین فائنلسٹ میں اپنی جگہ بنالی۔
کچھ افراد کا کہنا تھا یہ معذور ہے اسے مقابلے میں حصہ لینے کی کیا ضرورت ہے ؟ جس کے جواب میں چیار ابوردی نے ٹویٹ کیا میں اپنی ٹانگ سے محروم ہوں لیکن کچھ لوگ اپنے دل و دماغ سے محروم ہیں، معذور میں نہیں دراصل تنقید کرنیوالے ہیں۔ماڈل نے کہا میں جیتنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے ۔