طوفان سے خوف زدہ بھالو گاڑی میں لاک ہوگیا

Last Updated On 21 September,2018 01:24 pm

لاہور(نیٹ نیوز) امریکہ میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس سے انسانوں کیساتھ ساتھ جانور بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اب ذرا اس بھالو سے بھی مل لیجئے جو طوفان سے خوفزدہ ہو کر گاڑی میں پناہ لینے پہنچا تو گاڑی کا دروازہ اچانک لاک ہوگیا اور بیچارہ بھالو کار میں ہی قید ہو گیا۔

نارتھ کیرولینا میں پیش آنیوالے اس واقعے میں جب قریب موجود شخص نے بھالو کو کار میں بند دیکھا تو مدد کیلئے پہنچ گیا تاہم خوفزدہ بھالو نے بھاگ نکلنے کا کوئی دوسرا راستہ نہ دیکھا تو ایک زور دار مکا رسید کر کے کار کی کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا۔

شیشے کے ٹوٹتے ہی بھالو نو دو گیارہ ہوگیا تاہم اس تمام کارروائی کو کیمرے کی آنکھ سے ریکارڈ کر لیا گیا۔