نیویارک: (روزنامہ دنیا) بچے ہوں یا بڑے آئس کریم تو سب ہی کی پسندیدہ ہوتی ہے لیکن اگر پاؤں میں پہننے والے جوتے بھی آئس کریم جیسے ہوں تو کیا ہی بات ہے۔
ایک امریکی آرٹسٹ نے کون آئس کریم سے متاثر ہو کر خواتین کیلئے منفرد جوتے تیار کئے ہیں جنہیں مکمل طور پر ہاتھ سے ہی بنایا گیا ہے۔ ان جوتوں کی ہیل آئسکریم کی کون جیسی بنائی گئی ہے جبکہ مصنوعی اشیا سے سجا کر انہیں میٹھا اور ٹھنڈا بھی بنا دیا گیا ہے۔ اس حیرت انگیز کاوش کو پہننے کی کوشش نہ کیجئے گا کیونکہ یہ صرف کھانے کیلئے ہیں پہننے کیلئے نہیں۔