ورجینیا میں دو منہ والے سانپ نے ہلچل مچا دی

Last Updated On 24 September,2018 11:09 am

لاہور(نیٹ نیوز) امریکی ریاست ورجینیا میں دو منہ والے سانپ نے ہلچل مچا دی۔ ماہرین سانپ کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دو منہ والے سانپ نایاب ہوتے ہیں اور زیادہ لمبی عمر نہیں جی پاتے ۔انہوں نے بتایا کہ دو منہ کی وجہ سے انہیں بہت سے چیلنجز در پیش ہوتے ہیں۔

ورجینیا میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ یہ نایاب سانپ دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔ کچھ منچلے تو اس کی ویڈیو اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کر رہے ہیں۔