سیول(نیٹ نیوز) جنوبی کوریا میں ایک شخص نے بطخ کے 21 بچوں کو اس وقت سے پالا ہے جب وہ انڈے سے برآمد ہوئے اور اب یہ بچے نہ صرف ہر جگہ اس کا تعاقب کرتے ہیں بلکہ اس کا حکم بھی مانتے ہیں۔
بطخ کے بچے جنوبی کوریا کے اس شخص کو اپنی ماں سمجھتے ہیں، اس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہورہی ہے۔ پہاڑیوں پر چلتے ہوئے سارے بچے اس کا تعاقب کرتے ہیں اور ماں سمجھتے ہوئے اس کا ہر کہنا مانتے ہیں۔
اب اس شخص کو بابائے بطخ قرار دیا گیا ہے۔ یہ بچے ہر وقت اس کے ساتھ رہتے ہیں اور اس کے پیچھے چلتے رہتے ہیں اگرچہ یہ شخص ان بطخوں کو قدرتی ماحول میں چھوڑنا چاہتا ہے لیکن اس سے قبل وہ ان کی تربیت کرکے اس قابل کرنا چاہتا ہے کہ وہ جنگل کے ماحول میں اپنی قوت کے بل پر زندہ رہ سکیں۔