لاہور(نیٹ نیوز)ماسکو انٹرنیشنل سرکس میں مختلف ممالک کے 150 ماہر کرتب بازوں نے کمر کس لی، سرکس میں ایسے کمالات دکھائے کہ حاضرین دنگ رہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں سالانہ انٹرنیشنل سرکس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس فیسٹیول میں شرکت کیلئے میزبان ملک روس، چین، سپین، کولمبیا، شمالی کوریا اور تنزانیہ سمیت مختلف ممالک سے تقریباً 150 فنکار ماسکو پہنچے جہاں انہوں نے اپنے غیر معمولی فن کا مظاہرہ کیا۔
4 روز تک جاری رہنے والے اس بین الاقوامی سرکس فیسٹیول میں جہاں ماہر کرتب بازوں نے اپنے منفرد کرتب پیش کئے وہیں دلچسپ و عجیب کمالات دِکھا کر حاضرین کو حیران بھی کر دیا۔