ماسکو: (دنیا نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ روس کے شہر ولاڈی وسٹک پہنچ گئے جہاں وہ روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی دعوت پر ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔
صدر شی جن پنگ پہلی بار ایسٹرن اکنامک فورم میں شریک ہوں گے۔ فورم کے علاوہ وہ صدر پیوٹن سے علیحدہ ملاقات کریں گے جن میں دو طرفہ امور کے ساتھ علاقائی صورتحال، خطے کی سکیورٹی اور عالمی تجارت سمیت معاملات پر بات چیت کریں گے۔
یہ رواں برس چین اور روس کے صدور کی تیسری ملاقات ہے، امریکا کی چین کے ساتھ تجارتی جنگ کے باعث ماسکو اور بیجنگ میں قربت بڑھ رہی ہے۔