ماسکو: (دنیا نیوز) روسی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں "واسٹاک 2018'' شروع ہو گئی ہیں، سرد جنگ کے خاتمے کے بعد یہ روس کی سب سے بڑی مشقیں ہیں جن میں چین اور منگولیا کے فوجی دستے بھی شرکت کر رہے ہیں۔
روس میں چالیس سالہ تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں میں چین بھی شریک ہے، مشقوں میں تین لاکھ روسی فوجی، ایک ہزار جنگی طیارے، 36 ہزار ٹینک اوربحری جہاز حصہ لے رہے ہیں، ان جنگی مشقوں کو "واسٹاک 2018" کا نام دیا گیا ہے۔
منگولیا سے فوجی دستےبھی ان مشقوں میں حصہ لیں گے، ایک ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جارہی ہیں جب روس اور نیٹو اتحاد کے ممالک میں کشیدگی عروج پرہے۔