لاہور(نیٹ نیوز)یوں تو جنگل کے بادشاہ کا لقب رکھنے والے شیروں کے پاس جانا بھی موت کے منہ میں جانے کے مترادف ہے لیکن شیر تو شیر ہے جنگل میں ہو یا پھر چڑیا گھر میں ،اگر احتیاط نہ کی جائے تو یقینا جان لیوا ہو سکتا ہے ۔
ایسا ہی ایک نظارہ جاپان کے چڑیا گھر میں بھی دیکھنے کو ملا جب ننھے بچے پر اچانک شیرنے حملہ کر دیا ۔ شیشے کے انکلوژر کے قریب بچہ موجود تھا کہ اتنے میں عقب سے شیر نے تاک لگا کر اس پر حملہ کر دیا۔
شیشے کی مضبوط دیوار کی دوسری جانب یہ بچہ خوفزدہ ہو گیا تاہم شیشے کی دیوار کی موجودگی نے اسے بچا لیا ورنہ شیر اسے پلک جھپکتے ہی منہ کا نوالہ بنا لیتا۔