جاپانی وزیر مملکت خارجہ کی شاہ محمود سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Last Updated On 31 August,2018 11:57 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازوکی ناکانے نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جس میں پاک جاپان اقتصادی ترقی اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی توازن کو درست کرنے کی نشاندہی بھی کی۔ جاپان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کازوکی ناکانے کی جانب سے وزیر خارجہ کو جاپان کے دورے کی دعوت دی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں تجارت کے نئے مواقعوں کی جانب توجہ مبذول کرائی، وزیر خارجہ نے سرمایہ کاری کے لئے پاکستان میں تجارتی و اقتصادی مواقعوں میں حصہ لینے پر بھی زور دیا۔