سانٹیاگو: (دنیا نیوز) چلی نے مہم جوئی کے حوالے سے دنیا کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
دنیا کے انتہائی جنوب مغرب میں واقع ملک چلی نے مہم جوئی کی کشش میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مہم جوئی کے شوقین افراد کو پہاڑوں پر چڑھنا ہو، دریاؤں میں کشتی چلانی ہو یا ٹریکنگ کرنا ہو، اس کے لیے چلی بہترین ملک قرار پایا ہے۔
چلی کی وزارتِ سیاحت ملک میں آنے والے سیاحوں کے لیے سہولیات مزید بڑھا رہی ہے۔