گھوڑے کو زیبرا کراسنگ کا بٹن دبانے کی تربیت

Last Updated On 30 September,2018 12:50 pm

لندن (دنیا نیوز ) برطانیہ میں ایک گھوڑے کو تربیت دی جا رہی ہے جو زیبرا کراسنگ کا بٹن دبائے گا اور سٹور میں چیزیں خریدنے میں لوگوں کی مدد بھی کرے گا۔

اپنی نوعیت کی یہ ایک انوکھی تربیت ہے جس میں ایک گھوڑے کو زیبرا کراسنگ کا بٹن دبانا سکھایا جا رہا ہے۔ یہ گھوڑا سٹور میں چیزیں خریدنے میں بھی لوگوں کی رہنمائی کرے گا۔ گھوڑے کی یہ ٹریننگ دو سال پر محیط ہے۔