2018 میں نیشنل جیوگرافک کی بہترین تصاویر

Last Updated On 14 December,2018 09:43 pm

نیو یارک: (ویب ڈیسک) نیشنل جیوگرافک نے 2018 کی بہترین نیچر تصاویر کا اعلان کردیا ہے۔نیچر فوٹوگرافر آف دی ائیر مقابلے کے فاتحین میں سرفہرست رہنے والے کی تصویر یاد دلاتی ہے کہ قدرتی ماحول پر انسانی اثرات کیسے مرتب ہوتے ہیں۔

ان رئیل نامی یہ فوٹو امریکی فوٹوگرافر جیسین ٹوڈورو نے کیلیفورنیا کے ایک صحرا میں طیارے کے سفر کے دوران کھینچی۔

اس تصویر نے مقابلے میں جمع کرائے جانے والی لگ بھگ 10 ہزار تصاویر کو شکست دے کر پہلا انعام اپنے نام کیا۔
یہ تصویر ایک صحرا میں ان متعدد گاڑیوں کی ہیں جنھیں واکس ویگن اور آڈی نے ڈیزل کے اخراج کے اسکینڈل کے بعد 2015 میں واپس طلب کیا تھا۔

مقابلہ تین کیٹیگریز پر مشتمل تھا: جگہیں، قدرت اور لوگ

جگہیں

قدرت: وائلڈ لائف کیٹیگری کی فاتح تصویر: فلائنگ ایٹ دی کراسنگ

قدرت کی کیٹیگری میں تنزانیہ میں اتاری گئی اس تصویر کے فوٹوگرافر پِم پولکر فاتح قرار پائے۔ ’تنزانیہ میں صبح سویرے میں نے پاڑہ ہرنوں کو دریائے مارا پار کرتے دیکھا۔ پاڑ ہرنوں پر پڑتی سورج کی کرنیں، دھول کے تہیں اور چھاؤں اس تصویر کو پُراسرار اور دلچسپ بناتی ہیں۔

لوگوں کی کیٹیگری کی فاتح تصویر : سنڈے بیسٹ

اس کیٹیگری میں پہلا انعام میا کولِس کو دیا گیا جن کی اس تصویر کے بارے میں دلچسپ کہانی ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’میں نے نیروبی میں جھونپڑیوں کے ایک بڑی بستی کیبیرا میں ویکینڈ سٹوڈیو کے ڈیوڈ مویو چوکیرا کی بطور فوٹوگرافر آخری دن پر یہ تصویر لی۔ انھون نے وہاں پر 37 سال کام کیا اور اس دن ویکینڈ سٹوڈیو ہمیشہ کے لیے بند ہو رہا تھا۔ کیمروں کی جگہ اب موبائل فونز نے لے لی ہے اور ان کے کام کی مانگ اب بہت کم ہو گئی ہے۔‘


اس کیٹیگری میں اویشیک داس کی تصویر تیسرے انعام کی حقدار ٹھہری۔ تصویر میں مغربی بنگال میں چھرک پوجا کے دوران ایک ہندو بھکت اپنے نومولود بچے کو چوم رہا ہے۔

:چند مزید نایاب تصاویر

فوٹوز بشکریہ/ نیشنل جیوگرافک

Advertisement