جمی ہوئی جھیل پر سکیٹنگ کے مزے

Last Updated On 22 January,2019 02:28 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) یورپی ممالک میں سردی کا موسم جہاں مشکلات کا سبب بنتا ہے وہیں ایڈونچر کے شوقین اس موسم میں بھی لطف اٹھانے کا کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیتے ہیں۔ برفباری کے بعد جھیلوں اور دریاوں کی سطح جم جاتی ہے جس پر شوقین مزاج لوگ سکیٹنگ کر کے موسم کا مزہ دوبالا کرتے ہیں۔

یورپی ممالک میں رواں سال برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جس پر وہاں کے رہائشیوں نے گرم کمروں میں گھس کر آگ تاپنے پر ہی اکتفا کیا تاہم منچلے نوجوانوں نے کچھ انوکھا سوچ کر اس پر عمل بھی کر ڈالا۔ امریکی ریاست مینیسوٹا میں دو منچلوں نے جمی ہوئی جھیل پر آئس سکیٹنگ کا منفرد انداز اپناتے ہوئے صوفے کو رسی کے ذریعے ٹریکٹر سے باندھ دیا۔

اس کے بعد ایک منچلے نے ٹریکٹر چلایا اور دوسرا منچلا نوجوان صوفے پر آرام سے بیٹھا آئس سکیٹنگ کا لطف اْٹھاتا رہا۔ سکیٹنگ کے انوکھے طریقے پر مبنی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے۔