مشی گن: (روزنامہ دنیا) اب کاروں پر گرنے والے بارش کے پانی اور وائپر کی صفائی کی شرح سے برسات کی ٹھیک ٹھیک پیمائش اور شہری سیلاب (اربن فلڈ) کی پیشگوئی کی جا سکتی ہے۔
یہ دلچسپ تجربہ امریکی شہر این آربر میں کیا گیا جس میں کاروں کی سکرین سے پانی صاف کرنے والے وائپروں پر لگے سینسر اور ڈیش بورڈ پر رکھے کیمرے استعمال کرکے برسات کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ تجرباتی طور پر 70 گاڑیوں میں یہ نظام لگایا گیا۔ اس ساری کوشش کا مقصد یہ ہے کہ سڑکوں پر چلنے والے کاروں سے حقیقی وقت میں بارش کی مقدار کا درست ڈیٹا حاصل کیا جائے۔
اس طرح کسی شہر میں سیلاب کے خطرے کی پیشگوئی میں مدد ملے گی کیونکہ شہری سیلاب سے املاک، انفراسٹرکچر اور ماحول کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ اسی بنا پر یونیورسٹی آف مشی گن کے پروفیسر برانکو کارکیز اور ان کے ساتھیوں نے یہ سمارٹ سسٹم تیار کیا ہے۔ گاڑیوں میں لگے خود کار سینسر اور کیمرے سے ملنے والا ڈیٹا بارش کی وہ معلومات دے سکتا ہے جو اس سے قبل کبھی ممکن نہیں تھا۔