آسٹریلیا: شہری نے 1.4 کلو گرام سونے کا پتھر تلاش کر لیا

Last Updated On 23 May,2019 02:02 pm

کینبرا: (ویب ڈیسک) سونے کی تلاش میں تگ و دو کرنے والے ایک شخص کو 1.4 کلو گرام وزنی سونے کا پتھر مل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی شہری کو کالگورلئی شہر سے پتھر ملا ہے۔ شوقیہ طور پر سونے کی تلاش کرنے والے شہری نے دھاتوں کا سراغ لگانے والے عام سے آلے (میٹل ڈٹیکٹر) کی مدد سے 18 انچ لمبا سونے کا پتھر ڈھونڈ نکالا ہے۔

آسٹریلوی شہری نے سونے کے پتھر کو سونے کے ایک تاجر کو دکھایا تو اس نے تصدیق کرتے ہوئے سونے کے پتھر کی قیمت ایک لاکھ آسٹریلوی ڈالر(ایک کروڑ 4 لاکھ پاکستانی روپے) بتائی۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ان علاقوں سے سونے کا اتنا بھاری وزن پتھر ملا ہو۔

کرٹن یونیورسٹی میں معدنیات کے پروفیسر سام اسپیئرنگ کے مطابق مغربی علاقے معدنیات سے مالا مال علاقہ ہے جہاں مختلف دھاتوں کے ذخائر موجود ہیں۔ معدنیات میں سونا سرفہرست ہے اسی وجہ سے دور دراز سے لوگ اس علاقے میں آتے ہیں۔