لاہور: (روزنامہ دنیا) کیا آپ جانتے ہیں کہ مشتری کے کتنے چاند ہیں اور یہ سیارہ زمین سے کتنا بڑا ہے؟ مریخ پر غروب آفتاب کس رنگ کا ہوتا ہے؟ اور اس جیسی بہت سی معلوماتی چیزوں کے بارے میں آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
ڈوگرلینڈ وہ زمینی علاقہ ہے جو برطانیہ کو باقی یورپ سے جوڑتا تھا۔ سمندر کی سطح میں اضافے کے ساتھ 6500-6200 قبل مسیح میں یہ ڈوب گیا اور برطانیہ نے ایک جزیرے کی شکل اختیار کر لی۔
طلسماتی جانور یونی کارن یعنی ایک سینگ والے گھوڑے کا اولین ذکر ایشیا میں ملتا ہے جو 2700 قبل مسیح قدیم ہے۔ اس میں اسے عظیم طاقت اور حکمت والی مخلوق بتایا گیا ہے۔
پہلا کمپیوٹر وائرس 1971ء میں بنایا گیا۔ اس کا نام ’’کریپر‘‘ تھا۔ اس کے فوراً بعد پہلا اینٹی وائرس بنایا گیا۔
انگریزی میں سب سے کم استعمال ہونے والا حرف ’’زیڈ‘‘ ہے۔ ہجوں میں فرق کے باعث برطانوی کی نسبت امریکی انگریزی میں اس کا استعمال زیادہ ہے۔
مریخ پر غروب آفتاب نیلا ہوتا ہے۔
ایک جائزے کے مطابق نئے سال کی آمد پر جس چیز کا سب سے زیادہ عہد کیا جاتا ہے وہ وزن میں کمی ہے۔
مشتری کے 69 چاند ہیں اور یہ سیارہ زمین سے 317 گنا بڑا ہے۔
دوسری عالمی جنگ کے دوران اتحادیوں کی جانب سے برلن پر پھینکے گئے پہلے بم سے صرف برلن چڑیاگھر کا ایک ہاتھی ہلاک ہوا۔
دماغ تک خون پہنچانے کے لیے زرافے کے دل کو گائے کے دل کی نسبت دگنی محنت کرنی پڑتی ہے۔
کھارے پانی کے مگرمچھ کی منہ سے کاٹنے کی طاقت دنیا میں سب سے زیادہ ہے لیکن اس کے منہ کھولنے کے پٹھے بہت کمزورہوتے ہیں۔
اس کے بند منہ کے گرد اگر ٹیپ کی چند تہیں لپیٹ دی جائیں تو یہ اسے نہیں کھول سکتا۔