بعض لوگ بھوکے ہو کر غصے میں کیوں آ جاتے ہیں؟

Last Updated On 21 May,2019 10:49 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) آپ کے آس پاس بعض افراد ایسے ہوں گے جو بھوک کی حالت میں چڑچڑانے اور غصہ کا اظہار کرنے لگتے ہیں۔ وہ جان بوجھ کر ایسا کرتے ہیں یا اس کے پیچھے کوئی اہم وجہ چھپی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جب ہمیں کھانا کھائے بہت دیر ہو جاتی ہے تو خون میں گلوکوز کی مقدار گھٹتی جاتی ہے۔ اگر یہ مقدار بہت کم ہوجائے تو ایک خود کار طریقہ سے دماغ یہ سمجھنا شروع کردیتا ہے کہ اس کی زندگی کو خطرہ ہے۔

اس کے بعد دماغ تمام اعضا کو حکم دیتا ہے کہ وہ ایسے ہارمونز پیدا کریں جن میں گلوکوز شامل ہو، ان ہارمونز میں سے ایک اینڈرنلائن بھی ہے، یہ ہارمون کسی بھی تناؤ یا پریشان کن صورتحال میں ہمارے جسم میں پیدا ہوتا ہے نتیجتاً ہماری کیفیت وہی ہو جاتی ہے جو کسی تناؤ والی صورتحال میں ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دفاتر میں اس کا فوری حل یہ ہے کہ آپ گلوکوز پیدا کرنے والی کوئی چیز کھائیں۔