ویانا: (دنیا نیوز) سکول کے دور میں سبھی کاغذ سے بنے جہاز اڑاتے ہیں مگر آسٹریا میں شوقین افراد نے کاغذ سے بنے جہازوں کا بین الاقوامی مقابلہ ہی کروا ڈالا۔
اٹھاون ملکوں سے ایک سو چھیتر افراد اس مقابلے میں شرکت کے لیے آئے۔ جہاز دور تک پھینکنے اور ہوا میں دیر تک رکھنے کے مختلف مقابلے ہوئے۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے سب سے زیادہ چھپن اعشاریہ اکسٹھ میٹر دور جہاز پھینک کر فتح سمیٹی۔
آسٹریلیا کے کھلاڑی نے کاغذ سے بنے جہاز کو تیرہ اعشاریہ تینتیس سیکنڈ ہوا میں رکھ کر نیا ریکارڈ بنایا جبکہ یوکرائن سے آئی لڑکی نے موسیقی کی دھن پر جہاز اڑا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔