لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں ریت سے مجسمہ سازی کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہر فنکاروں کے تیار کردہ ریت سے بنے دیوہیکل مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
برطانیہ کے ایک ساحل پر منعقد ہونیوالے ریت سے مجسمہ سازی کے سالانہ میلے میں برطانیہ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہر مجسمہ سازوں نے حصہ لیا اور ریت سے مجسمے بنا کر اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم ٹریزامے سمیت مختلف دیوہیکل ریت کے مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔