بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کی مصنوعات پر ٹیرف لگانے کے بعد چینی شہریوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل کے ٹوائلٹ کلیننگ برش کو مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برش کو مارکیٹ میں لانے کے بعد چین میں اس کی فروخت میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹوائلٹ کلیننگ برش دکانوں کیساتھ آن لائن بھی 200 چینی یوان (جو دو برطانوی پائونڈ بنتے ہیں) میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ مختلف ویب سائٹ اور اپیس کھولنے پر بھی انٹرنیٹ صارفین کو ٹرمپ ٹوائلٹ کلیننگ برش خریدنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ٹوائلٹ کلیننگ برش وزن میں ہلکے اور سٹائلش ہیں جو مشکل سے مشکل ٹوائلٹ کو بھی آسانی سے صاف کر سکتے ہیں۔